صاحبزادہ نذیز سلطان نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف میں جانے کی تیاریاں، وہ اپنے بھتیجے صاحبزادہ محبوب سلطان کی حمایت کریں گے ،ذرائع

بدھ 7 مارچ 2018 20:50

صاحبزادہ نذیز سلطان نے  آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ، تحریک انصاف میں جانے کی تیاریاں، ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن حلقہ این اے 90جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنیبھتیجیجے سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان کی حمایت کریں گے کیونکہ صاحبزادہ محبوب سلطان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ،متوقع ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں یہاں سے صاحبزادہ محبوب سلطان کو ٹکٹ جاری کریگی،جبکہ اس حلقہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات متوقع امیدوار ہیں یادرہے کہ ایم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے 2013میں یہاں سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اور بعد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :