پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کامعاہدہ طےپاگیا

پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈوی والا، جبکہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین انوارالحق کاکڑکی حمایت کافیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 مارچ 2018 20:34

پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کامعاہدہ طےپاگیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مارچ 2018ء) : تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے معاہدہ طے پاگیاہے،تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے امیدوارسلیم مانڈوی والا کی حمایت کافیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن کے بعد عددی اکثریت رکھنے والی سیاسی جماعتوں میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدواررضاربانی کی حمایت کااعلان کردیا ہے۔جبکہ پیپلزپارٹی نے رضا ربانی کانام مسترد کرکے سلیم مانڈوی والا کوچیئرمین سینیٹ کاامیدوار نامزد کردیاہے۔دوسری جانب سینیٹ میں تیسری بڑی جماعت تحریک انصاف نے اپنا امیدوار لانے کی بجائے پیپلزپارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کی حمایت کافیصلہ کرلیا ہے،جبکہ پیپلزپارٹی بلوچستان سے انوارالحق کاکڑ کی بطورڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزدگی کی حمایت کرے گی۔