ترکی کے تعاون اور حکومتی وسائل سے مظفرآباد میں سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی فلیٹس تعمیر کرائے ہی گئے ہیں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل آزادکشمیر

بدھ 7 مارچ 2018 22:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل آزادکشمیر و چیئرمین اکاموڈیشن الاٹمنٹ کمیٹی مظفرآباد کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں 8اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلہ کے بعد مظفرآباد ہیڈکوارٹر میں تقریباًً جملہ سرکاری مکانات منہدم ہوگئے تھے جس کے بعد اسلامی جمہوریہ ترکی کے تعاون سے مظفرآباد ضلعی ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے ساتھ محدود تعداد میں سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی مکانات (فلیٹس) تعمیر کیے گئے اور کچھ مکانات حکومت آزادکشمیر نے اپنے وسائل سے بھی تعمیر کرائے ہیں۔

ان جملہ سرکاری رہائشی مکانات کی الاٹمنٹ ہا کامودڈیشن الاٹمنٹ کمیٹی کی زیر نگرانی عمل میں لائی جاتی ہیں۔ اور اس مقصد کے لیے آزادجموں وکشمیر ایلوکیشن (اکاموڈیشن ) رولز 1981کے قاعدہ 7کے تحت سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے کے اختیارات اسٹیٹ آفیسر (ایکسیئن مینٹیننس ڈویژن ) کو تفویض ہیں۔

(جاری ہے)

لہذاسرکاری مکانات کے خواہشمند آفیسران و دیگر ملازمین کو بذریعہ پریس ریلیز آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیٹ آفیسر کو حالیہ دنوں میں حتمی اور شفاف سنیارٹی لسٹ مرتب کیے جانے پر مامور کیا گیا اور انہوں نے up to Date سنیارٹی لسٹ مرتب کرتے ہوئے مورخہ 23جنوری 2018کو محکمہ ہذا میں پیش کر دی ہے۔

اس طرح آئندہ تمام الاٹمنٹس ہا ، سنیارٹی فہرست کی روشنی میں خالصتاًً میرٹ کی بنیاد پر ’’ پہلے آئو پہلے پائو‘‘ کے اصول کے مطابق عمل میں لائی جائیں گی۔ اس سلسلہ میں بصیغہ اشد ضروری رہائشی مکانیت کے خواہش مند ان کومطلع کیا جاتا ہے کہ وہ آزاد جموں وکشمیر ایلوکیشن (اکاموڈیشن ) رولز، 1981کے قاعدہ 8 روشنی میں اپنی درخواست ہا متعلقہ فارم پر اسٹیٹ آفیسر کے پاس جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

اورا سٹیٹ آفیسرکے پاس درخواست جمع نہ ہونے کی صورت میں ایسے خواہشمند ملازم کی درخواست سنیارٹی فہرست میں درجہ نہ ہونے کہ بناء پر ان کا استحقاق نہیں بنے گا۔لہذاجملہ خواہشمندان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق اپنی اپنی درخواستیں اسٹیٹ آفیسر کے پاس جمع کروائیں تاکہ ان کا نام سنیارٹی فہرست میں شامل ہو سکے۔ مروجہ قوانین کے مغائر جمع شدہ درخواستیں قابل قبول نہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :