سعودی ولی عہد کی برطانیہ آمد پر پارلیمنٹ کا ماحول گرم

سعودی ولی عہد کے دورہ برطانیہ پر پارلیمانی اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 مارچ 2018 21:54

سعودی ولی عہد کی برطانیہ آمد پر پارلیمنٹ کا ماحول گرم
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مارچ2018ء): سعودی ولی عہد کی برطانیہ آمد پر پارلیمنٹ کا ماحول گرم ہو گیا۔سعودی ولی عہد کے دورہ برطانیہ پر پارلیمانی اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ رہے ہیں ہیں ۔اپنے دورے کے دوران وہ اہم برطانوی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد کی برطانیہ آمد نے نیا تنا زعہ کھڑا کر دیا۔

سعودی ولی عہد کی برطانیہ آمد پر برطانوی پارلیمنٹ کا ماحول گرم ہو گیا۔سعودی ولی عہد کے دورہ برطانیہ پر پارلیمانی اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔قائد حزب اختلاف جرمی کوربن نے سعودی ولی عہد کے دورےپر تنقید کی جبکہ برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سےتاریخی دفاعی اور اقتصادی تعلقات ہیں۔