چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا سینیٹ کے عملہ کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کا اعلان

بدھ 7 مارچ 2018 23:06

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا سینیٹ کے عملہ کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ کے عملہ کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران سینیٹر کامل علی آغا نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ سینیٹ اسٹاف کو اعزازیہ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے چیئرمین سے کہا کہ وہ اس کا ابھی اعلان کریں جس پر دیگر ارکان نے بھی ان کے مطالبہ کی حمایت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کے عملہ کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :