سعودی ولی عہد نے ترکی اور ایران کو بدی کی تکون کا حصہ قرار دے دیا

ترکی بدی کی مثلث کا حصہ ہے،بدی کی مثلث ترکی ایران،انتہاپسند گروپوں پرمشتمل ہے،محمد بن سلمان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 مارچ 2018 22:28

سعودی ولی عہد نے ترکی اور ایران کو بدی کی تکون کا حصہ قرار دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مارچ2018ء): سعودی ولی عہد نے ترکی اور ایران کو بدی کی تکون کا حصہ قرار دے دیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ترکی بدی کی مثلث کا حصہ ہے،بدی کی مثلث ترکی ایران،انتہاپسند گروپوں پرمشتمل ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی اور سعودی عرب میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد نے ترکی کے خلاف سخت ترین بیان دیتے ہوئے اسے بدی کی مثلث کا حصہ قرار دے دیا۔

دورہ مصرکےدوران سعودی ولی عہد کی مصری صحافی سےگفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ترکی بدی کی مثلث کا حصہ ہے۔بدی کی مثلث ترکی ایران،انتہاپسند گروپوں پرمشتمل ہے۔ترکی دوبارہ سےخلافت عثمانیہ بحال کرناچاہتاہے۔قطر کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ قطرکےساتھ عرب ممالک کاتنازع طویل ہوسکتاہے۔