(ن)لیگ نے عوام سے کیے گئے وعدوں کوپورا کردیا ہے ،نکی سیاست کا مقصد عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے‘حمزہ شہباز

13ء کا پاکستان اورآج کا پاکستان مختلف ہے، آج مسلم لیگ (ن) کی بہتر پالیسی کی وجہ سے عوامی مسائل حل ہوچکے ہیں گفتگو

بدھ 7 مارچ 2018 23:12

(ن)لیگ نے عوام سے کیے گئے وعدوں کوپورا کردیا ہے ،نکی سیاست کا مقصد عام ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) مسلم (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کررہی ہے اورانشاء اللہ 2018کے انتخابات میں کامیاب بھی ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے ارکان اسمبلی میاں جاوید لطیف، کاظم پیرزادہ، عابد رضا، ساجد مہدی، نذیر آرائیں، با اختر، ماجد ظہور،مئیرسرگودھاملک نوید اسلم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کیے گئے وعدوں کوپورا کردیا ہے اورانکی سیاست کا مقصد عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ 2013ء کا پاکستان اورآج کا پاکستان مختلف ہے۔ آج مسلم لیگ ن کی بہتر پالیسی کی وجہ سیعوامی مسائل حل ہوچکے ہیں اورملک میں خوشحالی کا دور ہے۔

متعلقہ عنوان :