شامی کے پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں،بھارتی کرکٹرمحمد شامی کی بیوی کا نیا شوشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 مارچ 2018 23:16

شامی کے پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں،بھارتی کرکٹرمحمد شامی کی ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مارچ2018ء): بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر پر دوسری خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات کے الزام لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔محمد شامی کی بیوی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ شامی کے پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر پر دوسری خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات کے الزام لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

محمد شامی کی بیوی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ شامی کے پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں۔انٹرویو دیتے ہوئے محمد شامی کی بیوی کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کی علشبہ نامی پاکستانی لڑکی سے دوستی ہے اور وہ کافی عرصے سے فون پر بات چیت کرتے تھے اور انکی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی جہاں شامی نے اس کے لیے کمرہ بک کروایا اور وہاں انہوں نے آپس میں جنسی تعلقات قائم کئیے جن کی وہ عرصے سے موبائل میسجز پر منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یاد رہے کہ محمد شامی کی بیوی پہلے بھی اپنے شوہر پر ایسے ہی الزامات لگا کر انکی جانب سے لڑکیوں کےساتھ کی گئی فحش بات چیت میڈیا کے ساتھ شئیر کر چکی ہے۔