برگر پلٹنے والے روبوٹ نے فاسٹ فوڈ چین میں اپنی پہلی شفٹ مکمل کر لی۔ ایک گھنٹے میں 300 ٹکیاں پلٹ دیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 مارچ 2018 23:45

برگر پلٹنے والے روبوٹ نے فاسٹ فوڈ چین  میں اپنی پہلی شفٹ مکمل کر لی۔ ..

ایک برگر پلٹنے والے روبوٹ نے ایک فاسٹ فوڈ چین میں اپنی پہلی شفٹ مکمل کر لی ہے۔ روبوٹ نے ایک گھنٹے میں 300 ٹکیاں پلٹی ہیں۔
فلپی(Flippy) ایک روبوٹک  آرم ڈیوائس ہے، جسے کچن کے فرش  میں نصب کیا گیاہے اور اس کا کام تیزی سے برگر پلٹنا ہے۔اس مکینک کچن اسسٹنٹ کو  ایک خصوصی  باورچیوں والی وردی بھی پہنائی گئی ہے۔ اس روبوٹ نے اپنی پہلی شفٹ CaliBurger کی کیلفورنیا برانچ میں مکمل کی۔

(جاری ہے)


برگر بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو جلد ہی دوسری جگہوں پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جلد  ہی لندن کی برانچ میں اس برگر  پلٹنے والے روبوٹ کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔
اپنے ساتھیوں کے برعکس فلپی  بغیر تھکے گھنٹوں  برگر بنا سکتا ہے۔ برگر بنانےکے بعد یہ اپنے ساتھیوں کو مطلع کرتا ہے، جو اس میں گوشت اور پنیر کا اضافہ کرتے ہیں۔یہ روبوٹ برگر بنانے کی جگہ کو صاف بھی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :