کھیرے کی اگیتی فصل رواں ماہ کے آخر تک کاشت کی جا سکتی ہے، ماہرین زراعت

جمعرات 8 مارچ 2018 15:36

فیصل آباد۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کھیرے کی اگیتی فصل مارچ کے آخر تک جبکہ پچھیتی فصل جولائی میں کاشت کی جا سکتی ہے لہٰذا کاشتکار کھیرے کو سال میں 2مرتبہ کامیابی سے کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتا یا کہ کھیرا لوکل پنجاب میں طویل عرصہ سے کاشت کی جانے والی قسم ہے تاہم اس وقت مختلف ممالک سے درآمد ہونے والی دیگر اقسام بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو اپنی مختلف خصوصیات کی بناء پر کاشتکاروں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ کھیرے کی کاشت کیلئے فی ایکڑ 1کلو گرام صحت مند بیج استعمال کر کے شاندار فصل کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری، ترقی دادہ اقسام کا بیج ، کیمیائی کھادوں کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت آبپاشی ، جڑی بوٹیوں ، سست تیلے ، سرخ جوئوں ، لال بھونڈی ، پھل کی مکھی ، روئیں داد پھپھوند ، اکھیڑا کا خاتمہ کر کے بہتر مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میںمزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔