Live Updates

عدلیہ کی عزت ڈرانے دھمکانے سے نہیں،فیصلوں سے ہوتی ہے،مریم نواز

عوام ووٹ کی توہین کابدلہ 2018ء الیکشن میں لیں گے،چھ مہینوں میں 6روپے کی کرپشن نہیں ملی، دو مہینوں میں کیا نکالوگے؟ پانچ ججز کی سیاسی پارٹی بنادی گئی،اب دہری شہریت یادآگئی،لاڈلے وقت گزرگیا اب اعمال نامہ کھلنے کی باری ہے۔فیصل آباد میں سوشل میڈیا کنونشن سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 مارچ 2018 17:49

عدلیہ کی عزت ڈرانے دھمکانے سے نہیں،فیصلوں سے ہوتی ہے،مریم نواز
فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکن ووٹ کی توہین کا بدلہ 2018ء میں لیں گے،چھ مہینوں میں 6روپے کی کرپشن نہیں ملی، دو مہینوں میں کیا نکالوگے؟ نوازشریف کیخلاف 5 ویں بارٹرائل ہورہا ہے، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن سینٹ الیکشن جیت گئی،نوازشریف کوپہلے گالی نکالی پھر وزارت عظمیٰ سے نکالا، اب دہری شہریت بھی یادآگئی،لاڈلے وقت گزرگیااب اعمال نامہ کھلنے کی باری ہے۔

انہوں نے آج فیصل آباد میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے شیرو، بہنوں اور بھائیوں کومیرا سلام ۔فیصل آباد کے شیروں نے آج فیصلہ سنا دیا ہے۔اتنا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔فیصل آباد کافیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

فیصلہ انصاف پرمبنی اور عدل ہوتا ہے۔فیصل آباد میں مسلم لیگ ن اتنی پھیل چکی ہے کہ آپس میں ہی ٹونٹی ٹونٹی کامیچ کھیلتی رہتی ہے۔

آپ میں ہی میچ کھیلتے ہیں لیکن مخالفین کی ٹیم نہیں بننے دیتے۔بڑے کمال کے لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ فیصل آباد والوں مجھے بتاؤ کہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ منظور ہے؟ ناانصافی ،ظلم کے ضابطے مانتے ہو؟ آج نیب میں اس ہفتے کی تیسری پیشی تھی۔سات تاریخ کوسپریم کورٹ میں نیب کے مقدمے کے فیصلے کے تین مہینے مکمل ہوچکے ہیں۔کیا 6مہینوں میں 6روپے کی کرپشن بھی ملی؟ نوازشریف کیخلاف پچھلے ڈیڑھ سال میں پانچواں ٹرائل ہورہاہے۔

ڈیڑھ سال ،پھر چھ مہینے میں کچھ نہیں نکلا تواگلے دو مہینوں میں کیا نکال لاؤ گے؟انہوں نے کہاکہ آج نیب کورٹ میں واجد ضیا ء نے نوازشریف کے خلاف بیان دینا تھا۔واجد ضیا نے انکوائری کاٹھیکہ اٹھاکراپنے کزن کودے دیا۔پانچ ہزارپاؤنڈ بھی دیے ۔جب وکیل نے پوچھا کہ کتنے پیسے لیے؟ تواس نے کہاکہ میں نہیں بتا سکتا کیوں کہ یہ ذاتی معاملہ ہے۔قومی خزانے سے پیسا دیاگیا توپھر ذاتی معاملہ کہاں سے ہوگیا۔

جوکام جے آئی ٹی کے ہیرے نہیں نکلا سکے۔وہ اگلے دومہینوں میں کیا نکال کرلائیں گے؟نوازشریف کیخلاف دس روپے کی کرپشن اور جرم ثابت نہ ہوسکا لیکن ایک کے بعد ایک سزاسنائی جارہی ہے۔نااہل اس بات پرکیا گیاکہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی؟وزارت عظمیٰ کے بعد ،پارٹی صدارت چھین لی،پھر بلوچستان حکومت الٹا دی۔اس کے بعد سینیٹ الیکشن میں پارٹی اور شیرکانشان چھین لیاگیا۔

پھر بھی دھول چٹا دی اورناکامی ان کامقدر بنی۔یہ سب کرنے کے بعد بھی مسلم لیگ ن سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بار پہلی بارسرگودھا کے الیکشن میں ہمارے امیدوار سے شیرکانشان چھین لیاگیالیکن پھربھی مسلم لیگ ن کاامیدوار بیس ہزار کے ووٹوں کی لیڈ سے جیت گیا۔مریم نواز نے کہاکہ ان کویہ نہیں پتا کہ لوگ الیکشن میں شیرکانشان نہیں دیکھتے بلکہ یہ دیکھتے ہیں کہ کون سے امیدوار پرنوازشریف کاہاتھ ہے؟انہوں نے کہاکہ عدلیہ نے فیصلہ دینے سے پہلے مافیا، گارڈ فادر کہا ۔

نوازشریف کوپہلے گالی نکالی پھر وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا۔اعلیٰ عدلیہ نے نوازشریف کیخلاف فیصلے پرفیصلہ دیا۔تاریخ میں پہلی بار نیب میں ریفرنسز دائر کیاگیا۔جن پانچ ججز نے فیصلہ دیاان میں ایک ممبرکونیب کورٹ پربٹھا دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کارکن ووٹ کی توہین کابدلہ 2018ء میں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ نے پانچ ججز کی سیاسی پارٹی بنادی ۔اس سے بڑی بھی کوئی توہین ہوسکتی ہے؟ عدلیہ کی عزت فیصلوں اور انصاف سے ہوتی ہے۔عدلیہ کی عزت ڈرانے دھمکانے سے نہیں ہوتی۔میں وردی اتروادوں گا،اٹھ جاؤ،بیٹھ جاؤ چلے جاؤ ،ایسے الفاظ سے عزت ہوگی کیا؟
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات