بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعما ل کر رہا ہے، مقررین

جمعرات 8 مارچ 2018 18:38

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اسلام آبادمیں ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔ سیمینا ر کے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میںخواتین کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میںکشمیری خواتین انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعما ل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں قابض فوجیوں نے شوپیاں میں چھ نوجوانوں کو شہید کر کے کئی مائوں کے جگر گوشے ان سے چھین لیے۔ انہوں نے کہا کہ کنن پوشپورہ اور مقبوضہ علاقے کے دیگر مقامات پر خواتین کی آبروریزی کے المناک واقعات بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہیں۔

مقررین نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے اب تک آٹھ ہزار سے زائد کشمیریوں کو لاپتہ کیا ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کشمیری خواتین اس وقت نیم بیوائوں کی حیثیت سے زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :