پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمامانوینشن ٹو انووویشن سمٹ اختتام پذیر ہو گئی

جمعرات 8 مارچ 2018 19:57

لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن کے زیر اہتمام پاکستان سائنس فائونڈیشن ودیگر اداروں کے اشتراک سے نیو کیمپس کے مین کاریڈور میں ساتویں دو روزہ انوینشن ٹو انووویشن سمٹ اختتام پذیر ہو گئی سمٹ میں آٹھ سو سے زائد جدید ٹیکنالوجیزپر مشتمل پراجیکٹس کی نمائش کیلئے سٹالز لگائے گئے۔

پاکستان بھر کے سو سے زائداداروں کی جانب سے ادارہ تعلیم و تحقیق کے برآمدے میں نئے انوویٹو آئیڈیاز پر مبنی پراجیکٹس کی نمائش ہوئی۔ نمائش میں مختلف سٹالز شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے نمائش میں طلبائو طالبات کی جانب سے لگائے جانے والے سٹالز میں پہلی بار گونگے اور بہرے افراد کی مدد کیلئے بھی سٹالز لگائے گئے تھے اسی طرح نابینا افراد کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے تیار کیا جانے والا سافٹ ویئر بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سافٹ کے استعمال سے نابینا افراد آواز کے سہارے اپنی سمت وغیر ہ معلوم کر سکتے ہیں۔ نمائش میں شتر مرغ کے گوشت کے استعمال سے متعلق آگاہی اور شتر مرغ کے گوشت کاروبار شروع کرنے سے متعلق آگاہی سٹال بھی لگایا گیا۔ شرکا کو مطلع کیا گیا کہ شترمرغ کا گوشت میں چکن، مٹن اور بیف کے مقابلے میں کولیسٹرول کم اور آئرن اور پروٹین کی مقدار ذیادہ ہوتی ہے۔

شتر مرغ کا نوے فیصد گوشت چربی سے پاک ہوتا ہے اور دل کے مختلف امراض کے علاج کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ سمٹ کی اختتامی تقریب الرازی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر اورک پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر فرح شکوری، چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی آر پی عابد شیروانی ،مختلف صنعتوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسران ، سائنسی اداروں کے نمائندگان،فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میںڈاکٹر فرح شکوری نے کہا کہ دو روزہ سمٹ ایسی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی جس کے درست استعمال سے پاکستان کو درپیش کئی مسائل کا سد باب کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد کیلئے تعاون پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا شکریہ ادا کیا۔ عابدایچ کے شیروانی نے سمٹ کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں بہترین ٹیکناولوجی قرار پانے والے کو انعامات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :