پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کو ایچ ای سی نے بہترین انوویٹر کے ایوارڈ سے نواز دیا

جمعرات 8 مارچ 2018 20:04

لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد کو بہترین انوویٹر ایوارڈ 2015-16سے نواز دیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختا ر احمد، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی ، ایڈوائزر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر محمد لطیف سمیت وائس چانسلرز اور ریسرچرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر ، پی ایچ ڈی سپر وائزرز معاون مصنفین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر اور پروفیسر ڈاکٹر نعیم راشد نے ڈاکٹر نثار کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :