پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد

جمعرات 8 مارچ 2018 20:04

لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ہم نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس مین شپ کو فروغ دینے کیلئے سالانہ سپورٹس گالا 2018ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران ، ملازمین اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کواچھی صحت اور تندرست ذہن کیلئے ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا۔دو روز جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں طلبائو اور طالبات، فیکلٹی ممبران اور ملازمین کیلئے والی بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، شطرنج، لُڈو،کیروم، پش اپس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ بعد ازاں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ایم بی اے (بینکنگ اینڈ فنانس ) 6thسمسٹر سیشن 2015-19کو سپورٹس گالا کا ونر قرار دیتے ہوئے ٹیم ٹرافی سے نوازا گیا۔بعد ازاں اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر نے بہترین تقریب کے انعقاد پر انچارج سپورٹس ڈاکٹر عثمان اور ان کی ٹیم کو مبارک پیش کی۔

متعلقہ عنوان :