یو ای ٹی لاہور میںعالمی یوم خواتین منایا گیا

جمعرات 8 مارچ 2018 20:04

لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں عالمی یوم خواتین منایا گیا۔اس مناسبت سے اے ایس ایم ای اور زمل طلبہ سوسائیٹیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے خواتین فیکلٹی اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخی صنفی عدم توازن اور محرومیوں کو دور کر کے خواتین کو با اختیار بنایا جارہا ہے تاکہ معاشرے کے جزو لازم کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا سکے۔

انہوں نے کہااس مد میں حکومت بہت سے ٹھوس اقدامات لے رہی ہے اور سماجی اور معاشی پہلووں پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کے اہم حصوں کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کی طرف رجوع کر رہی ہے کیونکہ کوئی بھی ملک خواتین کے با اختیار ہونے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف ٹی وی اینکر سندس جمیل کا کہنا تھا کہ خواتین کا دن منانا نہائیت خوش آئندہے۔

نوجوان طلبہ و طالبات کو خواب دیکھنے چاہیئے اور خوابوں کی تکمیل کیلئے دن رات محنت کرنی چاہئے۔ فرخ خالد کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم معاشرے کی ترقی میں قلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں خواتین کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔سیمینار میں زمل سو سائٹی کی ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات کے ساتھ غلبہ اقتدار کو تبدیل کرنا چاہیئے جو معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے اہم عمل ہے اوریہی سوچ ترقی کی منازل کو آسان بنانے کیلئے مئوثر ثابت ہو سکتی ہے ۔

اسی دوران یو ای ٹی سینڈیکیٹ کی ممبر ناہید غضنفر،چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف آرٹیکچر پروفیسر ڈاکٹر نیلم ناز،سرگرم سوشل ورکر سحر سعید نے طالبات کو اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنے اور تمام شعبوں میں سبقت لے جانے کیلئے معنی خیز کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ آخر میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی قیادت میںآگاہی واک کابھی انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :