سری لنکا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے باوجود شرپسندوں کے مسلمانوں کی املاک، مساجد پر حملے جاری

جمعرات 8 مارچ 2018 20:42

سری لنکا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے باوجود شرپسندوں کے مسلمانوں کی ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) سری لنکا میں ہنگامی حالت کے نفا ذ کے باوجود شرپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس سری لنکن پولیس کا کہناہے کہ گزشتہ شب کشیدگی کے شکار علاقوں میں حالات نسبتاً پرامن رہے مگر کئی مقامات پر پولیس کے سڑکوں پر موجود ہونے کے باوجود بدھ شرپسندوں نے مساجد پر حملے کئے ۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کی دکانوں اور دیگر املاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔کینڈی کے علاقے میں بدنظمی پھیلانے کے الزام میں سڑکوں پر آنیوالے افراد پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ پولیس اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت نافذ کیے جانے کے بعد شرپسندوں نے 100سے زائد گھروں اور دکانوں ، 40 کاروں کو نذر آتش کیا ۔ کینڈی شہر سے 15 کول اور دارالحکومت کولمبو سے 115 کلو میٹر کی مسافت پر واقع تھیلڈینا اور ڈیگانا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :