الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینٹ کی جنرل نشست پر کامیاب امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کا نام شائع کردیا

جمعرات 8 مارچ 2018 21:26

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینٹ کی جنرل نشست پر کامیاب امیدوار ڈاکٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کا نام شائع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد اشرف نے سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والیے نشست منی انتخاب میں جیتی تھی۔ ڈاکٹر اسد اشرف اس نشست پرباقی ماندہ مدت پوری کریں گے جو 11 مارچ 2021 کو مکمل ہوگی۔