الیکشن ایکٹ 2017ختم نبوت کیس سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا

سرکاری،نیم سرکاری اور حساس اداروں میں کام کرنے والوں سے بیان حلفی لینے کا حکم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 مارچ 2018 12:03

الیکشن ایکٹ 2017ختم نبوت کیس سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا
 اسلام آباد (ارود پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مارچ 2018ء) الیکشن ایکٹ 2017ختم نبوت کیس سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے مطابق جھوٹ بولنے والا مجرم ہے۔فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راجہ طفر الحق کی رپورٹ مفصل اور جامع ہے۔ختم نبوت کا معاملہ حساس ہے۔پارلیمنٹ نے اس متعلق اہم کا کیا ہے۔آئین نے سب کو حقوق اور مذہب کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ حکومت کے پاس اپنے سب ملازمین کا مذہب کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نادار مذہب کے حوالے سے سب سے بیان حلفی لے۔ سرکاری،نیم سرکاری اور حساس اداروں میں کام کرنے والوں سے بھی بیان حلفی لینے کا حکم دیا گیا ہے ۔جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ عقیدہ ختم نبوت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔یاد رہے جسٹس شوکت عزیز نے اس کیس سے متعلق 7مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔