دبئی کے Discovery Gardens میں 5 گاڑیوں میں آتشزدگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 9 مارچ 2018 16:21

دبئی کے Discovery Gardens میں 5 گاڑیوں میں آتشزدگی
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2018ء) دبئی میں "Discovery Gardens" میں جمعے کے روز پانچ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایک گاڑی میں معمولی سے آگ نے پاس کھڑی باقی کی چار گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔

(جاری ہے)

جائے واقعہ سے اٹھنے والے دھویں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ دبئی سول دفاع کی ٹیم نے ریکارڈ وقت میں جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تھا۔ حادثے سے متعلق ابھی مزید کوئی معلومات وصول نہیں ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :