چیف جسٹس ثاقب نثار کا ریڈکریسنٹ میڈیکل کالج کادورہ،شدید برہمی کااظہار

طلباء سےزائد وصول فیس ایک ہفتے میں واپس کرنےکاحکم،ڈی جی ایف آئی اےکالج انتظامیہ کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں،ایک طالبعلم سے25لاکھ فیس وصول کی جارہی ہے،کالج کی حالت زارآنکھوں سے دیکھ لی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 مارچ 2018 16:29

چیف جسٹس ثاقب نثار کا ریڈکریسنٹ میڈیکل کالج کادورہ،شدید برہمی کااظہار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ 2018ء) : چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ریڈکریسنٹ میڈیکل کالج کی حالت زار پرشدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ طلباء سے زائد وصول کی گئی فیس ایک ہفتے میں واپس کی جائے،جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کالج انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں،کیسے لوگ ہیں کہ ایک طالبعلم سے 25لاکھ فیس وصول کرتے ہیں،آنکھوں سے دیکھ لیا،کالج کی حالت خرابی سے بھی نچلی سطح پر ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں ریڈکریسنٹ میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پرانتظامات ،صفائی اور کالج میں فیکلٹی سمیت دیگرسہولیات کاجائزہ لیا۔کالج کی حالت زار پرچیف جسٹس نے شدید برہمی کااظہار بھی کیا۔انہوں نے میڈیکل طلباء سے زائد وصول کی جانیوالی فیس واپس کرنے کیلئے ایک ہفتے کاوقت دے دیا جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کالج انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کیسے لوگ ہیں کہ ایک طالبعلم سے 25لاکھ فیس وصول کرتے ہیں۔بچوں کے والدین پرکیاگزرتی ہے جب اتنی بھاری فیس دیتے ہیں۔کالج کی حالت خرابی سے بھی نچلی سطح پر ہے۔میڈیکل کالجز میں نہ سہولتیں ہیں اور نہ ہی فیکلٹی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے آج اچھا کیا کہ اپنی آنکھوں سے جاکردیکھ لیاورنہ دھوکے میں رہتے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم پورے ملک کے دورے کریں گے صرف ایک صوبے تک محدود نہیں رہیں گے۔پورے ملک میں یونیفارم پالیسی بنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آج لاہور میں سروسزہسپتال اور پی آئی سی کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کاجائزہ لیا۔