میں نے کبھی اصولوں اور آئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں کیا،رضا ربانی

بادشاہ کے سامنےسرکٹایا لیکن پارلیمنٹ کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں کیا،سینیٹ کے پہلےاجلاس میں اثاثے ظاہر کیے،آج پھراثاثوں کا موازنہ کرلیں۔ایوان بالا میں اپنے الوداعی خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 مارچ 2018 17:27

میں نے کبھی اصولوں اور آئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں کیا،رضا ربانی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ 2018ء) :چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی اصولوں اور آئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں کیا،بادشاہ کے سامنے سرکٹایا لیکن پارلیمنٹ کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں کیا،سینیٹ کے پہلے اجلاس میں اپنے اثاثے ظاہر کیے تھے، آج اثاثوں کا موازنہ کرلیں۔انہوں نے ایوان بالا میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ذوالفقار کے بھٹو کے فلسفے پرقائم ہوں جس نے بادشاہ کے سامنے سرکٹایا لیکن پارلیمنٹ کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں کیا۔

میں نے کبھی اصولوں اور آئین کی بالادستی پرسمجھوتہ نہیں کیا۔پارلیمنٹ کی بالادستی پرسمجھوتہ نہ کرنے والوں میں شمارپرفخر ہے۔انہوں نے کہاکہ منصب آنے جانے والے ہوتے ہیں لیکن آخر میں کردار اور اصول رہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

چھوٹے سے کارکن کی حیثیت سے کام شروع کیا۔اپنی والدہ اور سیاسی ماں بے نظیر بھٹو کی بدولت یہاں تک پہنچا۔رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ کے پہلے اجلاس میں اپنے اثاثے ظاہر کیے تھے۔

میرے آج اور 2015ء کے اثاثوں کا موازنہ کرلیں۔وعدہ کیا تھا کہ جب منصب چھوڑوں گا تواثاثے ظاہر کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں ایک درویش آدمی ہوں ہمیشہ خود کومارنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے اعتزاز احسن اور راجا ظفرالحق سمیت ساتھ دینے ہرتمام سینیٹرز کاشکریہ بھی ادا کیا۔اس سے قبل انہوں نے بتایا کہ محاذ آرائی سے بچنے کیلئے اداروں کواپنی انا سے نکلنا ہوگا۔اداروں سے محاذ آرائی سے متعلق رولنگ تیار کی لیکن جاری نہیں کی۔موجودہ حالات میں میری رولنگ سے نیا پنڈورا باکس کھل جاتا۔