آزاد کشمیر میں میرٹ کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی کیلئے معاشرے کی حمایت درکا ہے، محمد فاروق حیدر

تعلیمی نظام میں انتظامی اصلاحات لا رہے ہیں، نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 9 مارچ 2018 19:15

کمظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں میرٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے معاشرے کی حمایت درکارہے ماضی میں پڑھے لکھے گولڈ میڈلسٹ کی جگہ سفارشی لگتے رہے یہ سلسلہ ہم نے روکا ،تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک اوراس میں انتظامی اصلاحات لارہے ہیں نوجوان سوشل میڈیاکے استعمال کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے اندربھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھا ئیں۔

فرسودہ نظام تعلیم ختم کرنے جدید طریقہ تعلیم رائج کریں گے ۔کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ اگر سفارشی ہی لگانے ہیں تو پھر بچوں کو معیاری تعلیم دینے کا کیا فائدہ ، ہم نے طے کیا ہوا ہے کہ حقدار کو اس کا حق ملے گا اور وہ انشا ء اللہ مل کر رہے گا۔

(جاری ہے)

کالج کے جملہ مطالبات حکومت کے ساتھ مذاکرے کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو حکومتی امور سے آگاہی حاصل ہوسکے طلبہ سوشل میڈیا کو منفی سرگرمیوں کے لیے استعما ل نہ کریںبلکہ مثبٹ سرگرمیوں کیلئے استعما ل کریں ۔

میرٹ کی بحالی کیلئے پبلک سروس کمیشن کی تنظیم نو اور این ٹی ایس کا نفاز عمل میں لایا آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز کو ترقیاتی میزانیہ سے نار مل میزانیہ پر مستقل کریںگے۔ماڈل سائنس کالج میں سٹاف کی کمی کو اسی سال میں پورا کر لیا جائے گا۔ طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں ۔ ہماری حکومت نے تعلیم کو سیاست سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن محمد زاہد عباسی ، پرنسپل ادارہ نسیم گیلانی نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ تقریب میں وزیر مال سردار فاروق سکندر ، ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر راجہ محمد عارف خان ، ڈی پی آئی کالجز پروفیسر خواجہ عبدالرحمن ، ڈویژنل ڈائریکٹر قاضی محمد ابرہیم اور طلباء وطالبات کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں انتظامی اصلاحات نافذ کی جارہی ہیں جس سے نظام تعلیم میں مزید بہتری آئے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آزاد حکومت کو ڈیڑھ ارب کی رقم فراہم کی جس میں سے 75کروڑ بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے قرضہ جات جبکہ 75کروڑ روپے مستحق اور اہل طلبہ وطالبات کو سکالر شپ دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتے ۔ سوشل میڈیا نے معاشرے میں بے راہ روی پھیلا دی ہے ۔ سوشل میڈیا کا استعمال مثبت ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو حکومتی معاملات سے آگاہ رکھنے کے لیے حکومتی نمائندگان کے ساتھ طلبہ وطالبات کے مذاکرے کروائے جائین گے تاکہ انکو حکومتی کارکردگی ، انتظامیہ ، عدلیہ ، قانون ساز اسمبلی اور ترقیاتی پروگرام کے بارہ میں آگاہی فراہم کی جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے تعلیم اور صحت کو فوکس کر رکھا ہے ان دونوں شعبوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں تاکہ عام آدی کو فائدہ ہو سکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیکل کالجز کو نارمل میزانیہ پر منتقل کرکے انکا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن زاہد عباسی نے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پہلی دفعہ کالج ٹیچرز کی تربیت کا اہتمام کیا ہے تاکہ اسکی انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم کی ہدایت پر کالج اساتذہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماڈل لینگویج سے انگلش لینکویج کورس کروانے کا اہتما م کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کی کیرئیر کونسلنگ کی جائیگی اور انکو مالی حالات سے باخبر رکھنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر سے روشناس کروانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔