سرینگر، نوجوانوں کی شہادت پر شوپیاں میں ہڑتال جاری

دکانیں، کاروباری مراکز، سرکاری ونجی دفاتر بند ، سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی

جمعہ 9 مارچ 2018 19:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چھ بیگناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں ضلع شوپیاںمیں جمعہ کو مسلسل پانچویں روز بھی مکمل ہڑتا ل کی گئی۔فوجیوں نے سہیل احمد وگے، شاہد خان، شاہنواز وگے ،گوہر احمد میر، عامر احمد ملک او ر عاشق احمد کو اتوار کے روز ضلع شوپیاںکے علاقے پوہو میں اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دکانیں ، کاروباری مراکز، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل تھی۔ شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کا انکے گھروں میں جانے کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ انتظامیہ نے ضلع میںگزشتہ پانچ روز سے موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے جبکہ بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے ضلع بھرمیں بڑی تعداد میںبھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :