اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پرعمل درآمداکرے ،سلطان ماگرے

کشمیرمیں بھارتی فورسز کی جاری انسانی حقوق کی پامالیوں ، نہتے کشمیریوںکا قتل عام بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھایا جائے، اجلاس سے خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 19:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر محمد سلطان ماگرے نے اقوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد سلطان ماگرے نے بارہمولہ کے علاقے بٹنگوہ میں پارٹی کے ایک اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں اور نہتے کشمیریوںکا قتل عام بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔

اجلاس کی صدارت پارٹی رہنماء عبدالمجید ڈار نے کی ۔اجلاس کے شرکاء نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جاری جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے عبدالمجید ڈار ، فدا حسین اورمنظور احمد بٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ غلام محمد بٹ ، عبدالعزیز بٹ ، جاوید احمد ڈار ، طارق احمد صوفی اور دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :