آزادکشمیرمیں محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کی سکیم کے منصوبہ جات کی مانیٹرنگ پرسختی سے عملدرآمد کیاجارہاہے ،ْمنصور قادر

محکمہ کے افسران اپنے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیںتاکہ تمام ترقیاتی سکیمیں اندرمعیاد مکمل ہوسکیں ،ْ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

جمعہ 9 مارچ 2018 19:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء)آزادجموںوکشمیرکے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی منصورقادرڈار نے کہاہے کہ آزادکشمیربھرمیں محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کی سکیم ہاکواندرمعیادمکمل اور ان منصوبہ جات کی مانیٹرنگ پرسختی سے عملدرآمد کیاجارہاہے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام ، سالانہ ترقیاتی پروگرامز، ایم ایل اے فنڈز کے جملہ ترقیاتی منصوبہ جات وسکیم ہاکی تکمیل میں معیاد مکمل کی جائیں اور ان کے معیارکاخاص خیا ل رکھاجائے۔

آزادکشمیر کے اکائونٹنٹ جنرل نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ہرضلع کے دفتر میں الگ اکونٹس آفیسر تعینات کرنے کی ہدایات دی ہیں جس سے بلات کی ادائیگیاں بروقت ہوناشروع ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے وسائل عوامی مفاد میں استعمال کیے جائیں۔ کوئی ایسا منصوبہ یاسکیم مرتب نہ کی جائے جس سے عوام کوفائدہ نہ پہنچے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام مختلف قسم کی سالانہ 8 ہزار کے قریب عوامی مفاد کی سکیمیں ہیں اب تک 4200 سکمیںمنظورہوچکی ہیںجن پراربوں روپے خرچ ہورہے ہیں جن منصوبہ جات کے خلاف محکمانہ فنڈز ریلیز ہوئے ہیں انھیں 31 مارچ تک ہرصورت مکمل کرلیاجائے گا۔

جون 2018 تک جملہ سکیم ہامکمل کرنے کے لیے محکمہ کے افسران ،فیلڈسٹاف اپنے فرائض منصبی احسن طریقے اور پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیںتاکہ تمام ترقیاتی سکیمیں اندرمعیاد مکمل ہوسکیں۔ رمضان المبارک کی آمد کے باعث پہلے منصوبہ بندی کی جائے تاکہ رمضان المبارک کی وجہ سے کوئی سکیم التوا کاشکار نہ ہوسکے۔ محکمہ کے جوافسران اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کریں گے ان کی خدمات کوحکومتی سطح پرسراہا جائے گا جبکہ غفلت اور لاپروائی برتنے والوں کی باز پرس کی جائے گی۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے دورہ میرپورکے دوران ڈویژنل آفس لوکل گورنمنٹ میں محکمانہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سردارنصرت عزیز، ڈویژنل ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ محمدشبیرعباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ ذوالقرنین کیانی، ڈپٹی ڈائریکٹربابرمنہاس، چیف پلاننگ آفیسر خواجہ مسعود،مہتمم تعمیرات میرارشاداحمد،ایکسین چوہدری محمدعارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ طاہرخالق، پراجیکٹ منیجرحافظ محمدانور، پراجیکٹ منیجر ملک محمدرشید، پراجیکٹ منیجر مرزا محمدنصیر، انوائرمنٹ آفیسر محمد مقصود بٹ، ایس ڈی او نوید احمد، اسسٹنٹ انجینئرراجہ افراسیاب، اسسٹنٹ انجینئرمرزامحمدنسیم، اسسٹنٹ انجینئر ذوالفقارعلی شہزاد کے علاوہ دیگرافسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹرمحمدشبیرعباسی نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈار کوڈویژنل میرپورکے اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبرکے جملہ دفاتر کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ انھوں بتایاکہ ضلع میرپورمیں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیراہتمام مختلف قسم کی386 منصوبہ جات پرکام جاری ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام،ایم ایل اے، وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام سمیت دیگرسکیموں پرکام جاری ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی منصور قادر ڈار نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میرپورمیں جن ترقیاتی منصوبہ جات کی ریلیز ہوچکی ہیں انھیں 31 مارچ تک فوری مکمل کیاجائے۔ محکمہ کے افسران /ملازمین اور فیلڈ سٹاف اپنے فرائض منصبی محنت ولگن سے سرانجام دیں ترقیاتی سکیموں میں شفافیت ہونی چاہیے اور جن منصوبہ جات پرسرکاری وسائل خرچ ہوں وہ زمین پرنظرآنے چاہئیںاور ان کازیادہ سے زیادہ استعمال عوامی مفاد میں ہوناچاہیے۔

ترقیاتی منصوبہ جات میںکوالٹی اور معیار پرکوئی کمپرومائزنہ کیاجائے۔ انھوں نے کہاکہ سرکاری وسائل عوامی مفاد پرخرچ ہونے چاہئیں۔محکمانہ اہداف پوراکرنے کی آڑ میں سرکاری وسائل کے غلط اور بے دریغ استعمال کرنے کی بازپرس ہوگی۔ سرکاری وسائل کوکسی صورت ضائع نہ ہونے دیاجائے۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی ہدایات ہیں کہ انھیں ترقیاتی سکیم ہاکی پراگرس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پرفراہم کی جائے۔اس سلسلہ میںمحکمہ کے افسران وجملہ ملازمین اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوئی غفلت یا لاپروائی نہ برتیں۔ انھوں نے ضلع میرپورمیں ترقیاتی منصوبہ جات کے معیار کوبرقراررکھنے پراسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ طاہرخالق کی کارکردگی کوزبردست الفاظ میں سراہا۔