باغ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سردارمحمد وحیدنے ہاڑی گہل بازار میں جلسہ جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی

جمعہ 9 مارچ 2018 19:15

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ سردارمحمد وحیدنے ہاڑی گہل بازار میں جلسہ جلوس نکالنے پر زیردفعہ ض ف 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ کے دفترسے جاری ہونے والے پریس ہینڈنوٹ کے مطابق حسب استدعا محمد حفیظ وغیر ہ ساکنہ ہاڑی گہل ضلع باغ ومطابق سپرٹینڈٖنٹ پولیس باغ زیر نمبر ی 4173مورخہ 8مارچ2018 ہاڑی گہل بازار میں چند اشخاص احتجاجی جلسہ /جلوس نکالنے چاہتے ہیں جس کی وجہ سے امن وعامہ میں خلل پید اہونے کا اندیشہ ہے اور روزمرہ کاروبار زندگی متاثر ہونے کاخدشہ ہے جس کی روک تھام ضروری ہے ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ نے حاصل اختیار ات زیردفعہ 144ض ف کو بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی شخص /اشخاص ہاڑی گہل بازار میں کسی قسم کا جلسہ /جلوس نہ نکالے گا اور نہ ہی کسی کوجلسہ /جلوس نکالنے کی ترغیب دے گا۔حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی زیردفعہ APC188عمل میں لائی جائے گی ۔حکم ہذا دوماہ تک نافذ العمل تک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :