کاشتکار کینولہ کاشت کی تصدیق کروائیں تاکہ سبسڈی کی بقیہ رقم کا حصول یقینی بناسکیں،ترجمان

جمعہ 9 مارچ 2018 19:21

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت کینولہ کے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کی سبسڈی کی فراہمی جاری ہے اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ عملہ سے کینولہ کاشت کی تصدیق کروائیں تاکہ سبسڈی کی بقیہ رقم 4ہزار روپے فی ایکڑ کے حصول کو یقینی بناسکیں، ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا کہ کینولہ اور سور ج مکھی کے کاشتکاروں کو بذریعہ وائوچرز کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان وائوچرز کو سکریچ کرنے کی آخری تاریخ 15مارچ ہے۔، لہٰذا کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ وہ اس تاریخ سے قبل اپنے وائوچرز سکریچ کرکے سبسڈی کی رقم کے حصول کو یقین بنائیں۔