پنجاب حکومت نے پنجاب یونیورسٹی کے گرفتار 196 طلباء کی رہائی کا حکم دیدیا

جمعہ 9 مارچ 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) پنجاب حکومت نے پنجاب یونیورسٹی کے گرفتار 196 طلباء کی رہائی کا حکم دیدیا ہے ان طلباء کو گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں گرفتار کیا تھا جن کا تعلق پشتون طلباء گروپ اور اسلامی جمعیت طلباء سے ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس نے ان طلباء کو گرفتار کرنے کے بعد ان کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم گرفتار طلباء کی رہائی کا حکم پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء تنظیموں کے سرکردہ رہنمائوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :