بھارت سرکار ایک اور مصیبت میں پڑ گئی

مودی سرکار کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرناٹک ریاست نے اپنا جھنڈا تیار کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 مارچ 2018 19:09

بھارت سرکار ایک اور مصیبت میں پڑ گئی
نئی دہلی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 9مارچ 2018ء):بھارت سرکار ایک اور مشکل میں پڑ گئی مودی سرکار کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرناٹک ریاست نے اپنا جھنڈا تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں جو گڑھا دوسروں کے لیے کھودو اس میں ایک دن خود ہی گرنا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ بھارت کی مودی سرکار کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف بھارت اپنے توسیع پسندانہ عزائم لیے دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے تو دوسری جانب بھارت کے اندر سے بھارت کے خلاف بغاوت دن بند مظبوط ہوتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کے لئے آندھرا پردیش کے بعد ریاست کرناٹک میں بھی پریشانی کھڑی ہو گئی۔ ریاستی حکومت نے ریاست کا اپنا ترنگا تیار کر لیا جسکی بنگلور میں گزشتہ روز تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سدرامیا نے رونمائی کی۔ اب اس جھنڈے کو کلیئرنس کے لئے مودی حکومت کے پاس بھجوایا جائے گا۔