ڈی جی خان، داجل کینال کی بندش کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

،کاشتکاروں نے پانی کے حصو ل کے لئے رات محکمہ انہار کے دفتر کے باہر گزاری

جمعہ 9 مارچ 2018 21:35

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) داجل کینال کی بندش کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ ،کاشتکاروں نے پانی کے حصو ل کے لئے رات محکمہ انہار کے دفتر کے باہر گزاری ،مظاہرین کے کمشنر احمد علی کمبوہ سے مذاکرات کامیاب 5 سوکیوسک پانی چھوڑنے پر مظاہرین منتشر،اگرنہر کو دوبارہ بند کیا گیا تو انڈس ہائی بلاک کر دیںگے مظاہرین تفصیلات کے مطابق داجل کینال کی بند ش کے خلاف گزشتہ روز چار بسوں پر مشتمل قافلے میں سینکڑوں کاشتکاروں نے کمشنر آفس کے با ہر احتجاج کیا اور ساری رات محکمہ انہار کے دفتر کے باہر گزار ی کسان بورڈ کے ضلعی صدر خواجہ محسن ریاض ،جلب خان ،سردار الله یار کورائی ،محمد اسماعیل احتجاجی کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر نے مذاکرات میں اس نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پانی کو کھول دیا گیا اور دوبارہ بند نہیں کیا جائے گاجس پر ہم نے احتجاج ختم کردیا ہے اگر پانی بند کیا گیا تو انڈس ہائی وے بلاک کردیں گے اس موقع پر سینکڑوں کاشتکار موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :