اسلام آباد،ترنول میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے یوتھ صدر امداد الحق ٹارگٹ کلنگ میں قتل

نامعلوم ملزمان لاش کوکھائی میں پھینک کر فرار ہو گئے

جمعہ 9 مارچ 2018 21:25

اسلام آباد،ترنول میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے یوتھ صدر امداد الحق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) وفاقی دارلحکومت کے نوا حی علاقہ ترنول میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے یوتھ صدر امداد الحق کوٹارگٹ کلنگ کے باعث قتل کر دیا گیا ہے،نامعلوم ملزمان لاش کوکھائی میں پھینک کر فرار ہو گئے ہیں ،پولیس تاحال ملزمان تک نہ پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نا معلوم ملزمان نے امدالحق جو کہ سرائے خربوزہ یونین کونسل 48 سے جماعت اسلامی یوتھ کے صدر تھے قتل کر دیا تھا تاہم ملزمان کا پتا تاحال نہ چل سکا پوسٹ ماٹم رپورٹ کے مطابق نا معلوم ملزمان نے مقتول کو گولی سے ٹارگٹ کیاگیا پوسٹ ماٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گولی چلانے والے نے 6 فٹ کے فاصلے سے ٹارگٹ کیاہے تاہم اس معاملے پر پولیس ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔