سیاسی جماعتیں تعاون کریں تو کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے، سندھ میں ایسا کوئی محکمہ نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہوئی ہو، ڈی جی نیب سندھ

کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جائیگا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:46

سیاسی جماعتیں تعاون کریں تو کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے، سندھ میں ایسا کوئی ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ الطاف بااوانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اگر نیب کے ساتھ تعاون کریں تو کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے، سندھ میں ایسا کوئی محکمہ نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہوئی ہو، کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وہ گورنمنٹ نذرتھ گرلز کالج حیدرآباد میں منعقدہ ایک سیمینار میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی نے کہا کہ کراچی حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں سرکاری زمینوں پر ہونی والی کرپشن کی تحقیقات بھی جاری ہے جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ نیب ہمیشہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرتا ہے سندھ میں کوئی ایسا کوئی محکمہ نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہوئی ہو، اگر سیاسی جماعتیں نیب کے ساتھ تعاون کریں تو کرپشن کا خاتمہ جلد ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک سیاسی جذبے اور ارادے کی ضرورت ہے، جب معاشرہ کرپشن سے پاک ہوگا تو ہماری نوجوان نسل کا مستقبل بھی تابناک ہوگا، انھوںنے کہا کہ اساتذہ کو چائیے کہ وہ تعلیمی اداروں میں بھی اپنے لیکچر کے ذریعے کرپشن کے ہونے والے نقصانات کے بارے میں طلباء کو آگاہی فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :