ایف آئی اے کا بٹ کوائن کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز، اسلام آباد سے نجی بینک کا مینیجر گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 مارچ 2018 21:53

ایف آئی اے کا بٹ کوائن کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ2018ء) ایف آئی اے نے بٹ کوائن کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کم ہی عرصے میں دنیا بھر میں دھوم مچانے والی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو قابو میں کرنے کیلئے جہاں دنیا کے کئی ممالک میں کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے، وہیں پاکستان میں بھی اب ایکشن شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے پاکستان میں بھی بٹ کوائن کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے اسلام آباد سے نجی بینک کے ایک مینیجر گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بینک مینیجر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے بے وقوف بناتا تھا اور بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کی لالچ دے کر لوگوں کے پیسے لوٹنے میں ملوث رہا۔ کچھ لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد مذکورہ شخص کیخلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں بٹ کوائن کا استعمال اور اس میں سرمایہ کاری کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔