وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات ،ْشاہدخاقا ن عباسی نے چیئر مین سینٹ کے انتخاب میں تعاون مانگ لیا

ہمارے رکے ہوئے فنڈز کا بھی فوری اجراہونا چاہیے ،ْ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی فاٹا کو دیا جائے ،ْ فاٹا سینیٹرز کا مطالبہ

جمعہ 9 مارچ 2018 23:07

وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات ،ْشاہدخاقا ن عباسی نے چیئر مین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا کے سینیٹرز نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس ملاقات کے دوران فاٹا سینیٹرز سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون مانگ لیا، انہوں نے فاٹا سینیٹرزکو (آج) ہفتہ کو سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی بھی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا سینیٹرز نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنے مطالبات پیش کیے اور مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔

فاٹا سینیٹرز نے مطالبہ بھی کیا کہ ہمارے رکے ہوئے فنڈز کا بھی فوری اجراہونا چاہیے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی فاٹا کو دیا جائے۔ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فاٹا سینیٹرز ہفتہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :