شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں عمرہ، ہائوس مرمت کا قرض اور لیپ ٹاپ کی قرعہ اندازی کی تقریب

جمعہ 9 مارچ 2018 23:15

سکھر۔ 9مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام عمرہ، ہائوس مرمت کا قرض اور لیپ ٹاپ کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ افسران مینجمنٹ کا اہم ترین حصہ ہیں۔

افسران کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ افسران اپنی صلاحیتیں اور قابلیت یونیورسٹی کی ترقی کیلئے صرف کریں۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے اعلان کیا کہ افسران کا سیلیکشن بورڈ مارچ 2018میں منعقد کیا جائے گا اور افسران کی ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نذیر احمد منگنیجو نے تقریب میں وائس چانسلر اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پروین شاہ کی قیادت میں افسر برادری کے کثیر مسائل حل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے قرعہ اندازی کی۔ جمال الدین پٹھان، اعجاز سومرو، ممتاز منگی، غلام شبیر پھلپوٹو، نذیر احمد منگنیجو اور منظور چنہ نے قرعہ اندازی میں عمرہ کا ٹکٹ حاصل کیا۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے دو خواتین افسران شاہدہ بلوچ اور نگہت شیخ کو خواتین کی نشست پر عمرے کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔

ہائوس مرمت کا قرض کی قرعہ اندازی میں سید نجم الدین شاہ، تاج محمد مہر، امداد علی سیال، غلام مجتبیٰ عباسی، سلطان سیلرو اور فرحان میمن نے حاصل کیا۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں خالد شیخ، غلام قادر تالپر اور سیف الدین طارق بھٹی شامل تھے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر، غلام حسین بھٹو، سید مہدی شاہ راشدی، مرید حسین ابوپوٹو، غلام شبیر بھنڈ و دیگر افسران نے شرکت کی۔