پنجاب حکومت آئندہ مالی سال تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کررہی ہے،لبنیٰ فیصل

ہفتہ 10 مارچ 2018 15:37

لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کررہی ہے،دونوں شعبوں کی بہتری کے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پنجاب میں صحت و تعلیم کا نظام دوسرے صوبوںکی نسبت سو فیصد بہتر ہے،ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹس پنجاب کے صوبوں کی شفافیت کا واضح ثبوت ہے،عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کو تنقید کا نشانہ بنانا غیر مناسب ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں میں مزید نئی یونیورسٹیوں کا قیام خوش آئند ہے،ناروال اور سیالکوٹ یونیورسٹیوں کے بل پنجاب اسمبلی میں پیش ہو چکے ہیں، آئندہ ایک دو روز میں ان کی باقاعدہ منظوری دے دی جائے گی،میڈیکل کے شعبے کو مزید جدید اور موثر بنانے کیلئے پنجاب حکومت تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ جدید طبی آلات ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتال میں مہیا کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، اس سال کے آخر تک پنجاب حکومت اپنی تعلیمی و طبی اہداف ہر صورت حاصل کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :