مقبوضہ کشمیر ،ْمیر حفیظ اللہ پر ایک بار پھر کالا قانون لاگو کر دیا گیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 19:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے تحریک حریت جموںوکشمیر کے ضلع اسلام آباد کے صدر میر حفیظ اللہ پر ایک مرتبہ پھر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے سرینگر کے اچھہ بل تھانے سے جموں خطے کی امپھالہ جیل میںمنتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر حفیظ اللہ کو 2016کی احتجاجی تحریک کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ میر حفیظ اللہ پر 2008سے اب تک کئی مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :