پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے، چیئرمین سینٹ کیلئے سیاسی مشاورت کر رہی ہے،قمر زمان کائرہ

عمران خان کا مزاج الگ کبھی کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 10 مارچ 2018 21:32

پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے، چیئرمین سینٹ کیلئے سیاسی مشاورت کر رہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے ۔ چیئرمین سینٹ کے لئے سیاسی مشاورت کر رہی ہے ، عمران خان کا مزاج الگ کبھی کچھ کہتے ہیں تو کبھی کچھ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک چیئرمین سینٹ کجے لئے نام فائنل نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

پی پی سیاسی جماعت ہے اور اس وقت مکمل سیاست کر رہی ہے اور تمام جماعتوں سے سیاسی مشاورت کر رہے ہیں ۔ عمران خان پہلے خود اعلان کرتے ہیں پھر کہیں اور جا کر اعلان کرتے ہیں ۔ عمران خان کا اپنا مزاج ہے کبھی کچھ بات کرتے ہیں تو کبھی کچھ بغیر مساورت کے بات کرتے ہیں ۔ پہلے کہتے ہیں (ن) لیگ کوجیتنے نہیں دوں گا پھر کہتے ہیں پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دوں گا اور اب چھوٹے صوبے سے نامزد کروانا چاہتے ہیں۔ ۔