ایک سیاسی جماعت اپنی کارکردگی دکھانے کی بجائے دوسروں پر تنقید کو اپنا منشور سمجھتی ہے، نواز شریف نے ملک کے تمام بڑے مسائل کا خاتمہ کر دیا،

ترقیاتی کاموں سے کئی سال تک قوم مستفید ہو گی وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا روات میں گیس فراہمی کی تقریب سے خطاب

ہفتہ مارچ 22:12

ایک سیاسی جماعت اپنی کارکردگی دکھانے کی بجائے دوسروں پر تنقید کو اپنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ایک جماعت نے سیاست میں بد مزگی پیدا کی، سیاست سے وضع داری اور شرافت کا خاتمہ کیا، وہ سیاسی جماعت اپنی کارکردگی دکھانے کی بجائے دوسروں پر تنقید کو اپنا منشور سمجھتی ہے، نواز شریف نے ملک کے تمام بڑے مسائل کا خاتمہ کر دیا ،نواز شریف کے ترقیاتی کاموں سے آئندہ کئی سال تک قوم مستفید ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے روات میں گیس فراہمی کے لئے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے حالیہ دور حکومت میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے، 2018کا الیکشن جیت کر پھر حکومت بنائیں گے اور نواز شریف کا ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چھ ماہ کی تحقیق کے دوران نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ اسلام کا قلعہ ہونے کے ناطے پاکستان کے خلاف کئی محاذوں پر سازش کی جاری ہے اور ملک کو غیرمستحکم کیا جا رہا ہے۔عوام کو دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کے خیر خواہوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔