کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو گرفتاری کے بعد پاکستان پہنچا دیا گیا، خیبرپختونخواہ پولیس نے تحویل میں لے لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ مارچ 20:58

کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو گرفتاری کے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ2018ء) کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد آفریدی کو گرفتاری کے بعد پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کرنے والے مجرم مجاہد آفریدی کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

مجاہد آفریدی کو خیبرپختونخواہ پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے بیرون ملک سے گرفتار کیا تھا۔ اب مجاہد آفریدی کو انٹرپول نے پاکستان پہنچا دیا ہے۔ مجاہد آفریدی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر خیبرپختونخواہ پولیس کی اسپیشل برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ پولیس نے مجاہد آفریدی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ مجاہد آفریدی کو جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments