ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 30رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر (کل) اسلام آباد پہنچیں گے

وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:12

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 30رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تین روزہ سرکاری دورے پر (کل) اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔اقتصادی،تجارتی اور کاروباری نمائندوں پر مشتمل 30رکنی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان میں قیام کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ احکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔اعلیٰ حکام کیساتھ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے سے متعلق معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ایرانی وزیر خارجہ پاک ایران تعلقات سے متعلق اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کی خصوصی نشست اور کراچی میں پاکستانی و ایرانی تاجروں کے اجتماع سے بھی خطاب کرینگے۔