بھارت میں پاکستان کے سفارتکاروں کو ہراساں کرنا سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی ہے،آصف علی زرداری

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:19

بھارت میں پاکستان کے سفارتکاروں کو ہراساں کرنا سفارتی آداب کی سنگین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے بھارت میں پاکستان کے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کے بچوں کو ہراساں کرنا غیرمہذبانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی عملے کے ساتھ نازیبا سلوک قابل مذمت ہے۔ آصف علی زرداری نے حکومت سے کہا کہ وہ بھارتی حکومت یا بھارتی سفیر کے سامنے یہ معاملہ اٹھائے اور سفارتکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔