نصیر آباد میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) ضلع نصیر آباد کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق ہفتے کو نوتال پولیس تھانہ کی حدود میں واقع گوٹھ بہرام خان میں ملزم عبداللہ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اورعبدالغفورمغیری نامی شخص کوقتل کردیااورفرارہوگیا،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :