مریم نواز بلوچستان میں اپنی ناکامیوں کو وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے نہ چھپائیں،ترجما ن حکومت بلوچستا ن

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان نے مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز کے ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز بلوچستان میں اپنی ناکامیوں کو وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف پروپگینڈہ کرکے نہ چھپائیںآئین میں یہ کہیں نہیں کہ پانچ سو ووٹ لینے والا رکن نہیں بن سکتامریم نواز آوران میں راکٹوں کی بمباری اور برستی گولیوں میں الیکشن لڑیں تو انہیں مانتے،ترجمان نے کہا کہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کو الیکشن کمیشن نے 2013 سے اسمبلی رکن کا تسلیم کیا ہے وزیراعلی بلوچستان نے دھاندلی کرکے اپنے پانچ سو ووٹوں کوپچاس ہزار نہیں کیا ترجمان حکومت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کرانامسلم لیگ کا شیواہے۔

متعلقہ عنوان :