بلوچستان میں خواتین صوبہ کی سیاست میں مثبت کردار ادا کریں گی،نفرت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے ،میر علی مدد جتک

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین صوبہ کی سیاست میں مثبت کردار ادا کریں گی نفرت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے سی پیک سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور ان کے نقش قدم پر چل کر خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے گاہی خان چوک کلی بلوچ خان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں خواتین مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خان خلجی‘ ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندرانی‘ کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر کبیر بڑیچ‘ پیپلز یوتھ کے صدر ثناء اللہ جتک‘سینئر نائب صدر حاجی ریاض شاہوانی‘ خواتین ونگ کی رہنماء سکنہ عبداللہ خان‘اقلیتی ونگ کے سینئر نائب صدر چوہدری شان سلامت‘ صوبائی رہنماء سحر گل خان خلجی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح سیاست کو بعض سیاسی جماعتیں بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں وہ صرف اور صرف اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے عوام کو اداروں کے خلاف ورغلا رہے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں اداروں کی مضبوطی ترقی اور خوشحالی کے بڑا کردار ادا کیا ہے بلوچستان میں جن جماعتوں نے قوم پرستی کے نام پر سیاست کرکے یہاں کے اقوام کو آپس میں دست و گریباں کیا ان کی سازشوں کو اب کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورصوبہ سے نفرت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کریں گے ماضی کی دو حکومتوں میں بلوچستان سے بیروزگاری کا خاتمہ نہیں کیا آج بھی ہزاروں نوجوان بے روزگار ہیں اور ان بیروزگار نوجوانوں کو روزگار پیپلزپارٹی دے گی اور اقتدار میں صوبہ کی پسماندگی ‘غربت اور جہالت کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس منصوبہ کو بلوچستان کو ترقی و خوشحالی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :