نواز شریف ملکی اداروں کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے،مہر محمد سلیم ایڈووکیٹ

ہفتہ مارچ 22:22

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) پی ٹی آئی کے رہنما وامیدوار قومی اسمبلی مہر محمد سلیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملکی اداروں کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے اور شریف خاندان کی چوری پکڑی جانے پر (ن) لیگ کا نشانہ صرف قومی ادارے ہیں قوم کا بیانیہ کرپشن کرنے والوں کا تحفظ نہیں ان کو جیلوں میں ڈالنا ہے کوئی شک نہیں ملک کو ستر سالوں سے کرپشن کی بیماری کھا رہی ہے جس کو جڑوں سے ختم کرنا لازم بن چکا ہے تاکہ ملک وقوم حقیقی معائنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ملک وقوم کے وسائل لوٹے ہیں اور آج تک عوام کو ان کے حقوق نہیں مل پائے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں پورے ملک میں کرپٹ سیاستدانوں کو عوامی طاقت سے نشانہ بناکر شکست دے گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے گے عمران خان ملک کی واحد امید ہیں جن سے وہ اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں جب سے نیب نے (ن) لیگ والوں کے احتساب کا آغاز کیا ہے سپریم کورٹ اور نیب سمیت دیگر اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments