پی آئی اے نے کراچی سے گوادر کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پروازوں کی تعداد دگنی کردی

ہفتہ مارچ 22:26

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) پی آئی اے نے کراچی سے گوادر کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پروازوں کی تعداد دگنی کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائر لائن کے ریونیو میں اضافے کیلئے پروازوںکی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بالخصوص ان مقامات کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے جہاںپر مسافروں کی تعداد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے کراچی سے گوادر کے لئے روزانہ کی بنیادپر پروازوں کی تعداد دگنی کر دی ہے، اب کراچی سے روزانہ دو پروازیں گوادر کیلئے روانہ ہوا کریں گی۔ان پروازوں کے علاوہ پی آئی اے مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے پاکستا ن کے دوسرے شہروں سے براہ راست گوارد کے لئے پروازیں شروع کرنے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :