چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فائنل سمیت دیگر میچز کے مفت پاسز نہ دینے کا فیصلہ

ہفتہ مارچ 22:26

چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فائنل سمیت دیگر میچز کے مفت پاسز نہ دینے ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل سمیت دیگر میچز کے مفت پاسز نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ تھری کے لاہور میں 20،21مارچ کو ہونے والے دو پلے آف میچز اور 25مارچ کو کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کے مفت پاسز نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے اپنے تما م دوست احباب سے ٹویٹ کے ذریعے درخواست کی ہے کہ وہ لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچز کے لئے آن لائن یا ٹی سی ایس کے لاہور اور کراچی میں ہونے والے سینٹرز سے ٹکٹ خریدیں ،براہ مہربانی مجھے مفت پاسز کے لئے نہ کہیں کیونکہ آپ سب ٹکٹ ایفورڈ کر سکتے ہیں۔