عوام کو معیاری سہولیات زندگی کی فراہمی ہی میری زندگی کا مشن ہے ، وزیر بلدیات محمد منشا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:26

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ یونین کونسل کوٹلی بہرام کے علاقہ چاہ للاریاں کی گلیوں میں 40لاکھ روپے کی لاگت سے نالہ کی تعمیر اور ٹف ٹائیلز لگائی جائے گی اور اس منصوبے پر بلاتاخیر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کام کا آغاز کرے گا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایم پی اے چودھری محمد اکرام، چیئرمین یوسی کوٹلی بہرام محمد رفیق مغل ، وائس چیئرمین رحمن شیر، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکو ٹ چودھری سیف اللہ، نائب صدر سٹی مسلم لیگ ن شیخ ناصر، زاہد حسین خالدی، جنرل کونسلر محمد طاہر خان، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ غلام حسین، اوورسینئر جہانگیر بٹ اور محمد عثمان خان کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات زندگی کی فراہمی اور خلق خدا کی خدمت ہی میری زندگی کا مشن ہے ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر جب محکمہ چاہ للاریاں پہنچے تو اہلیان علاقہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔ صوبائی وزیر نے اہلیان علاقہ کے دیگر مسائل بھی سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔